شنگھائی (اے ایف پی) چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنگ ہواکے مطابق مشرقی شہر وینز ہو کے سابق ڈپٹی میئر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی ایک پرائیویٹ کمپنی کو فروخت کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس فروخت سے حکومت کو 11کروڑ 60لاکھ ین (ایک کروڑ 40لاکھ ڈالرز) کا نقصان ہوا ہے۔ ڈپٹی میئر یے جیرن کو 2011میں گرفتار کیا گیا تھا۔