لاہور (کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ”سمیڈا“ اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے مابین گزشتہ روز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے کیپیٹل مارکیٹ میں مالیاتی وسائل پیدا کرنے کی غرض سے ایک معاہدہ طے پایا جس پر سمیڈاکے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار احمد نواز سکھیر ا اوراسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں ایاز افضل نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے دستخط کیے۔ تقریب سمیڈا کے صدر دفتر میں ہوئی جس میں سمیڈا کے جنرل مینیجر سنٹرل سپورٹ محمد خرم خان، جنرل مینیجر بزنس اینڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ سروسز سلطان ٹوانہ، جنرل مینیجر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈاکٹر ایم ناصر خان غوری، ڈپٹی جنرل مینیجر پالیسی اینڈ پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ اور پراونشل چیف سمیڈا پنجاب حسنین جاوید نے بھی شرکت کی۔ دونوں ادارے وسائل کا حصول ممکن بنانے کیلئے مشترکہ پروگرام تشکیل دیں گے۔