ڈربی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کو انڈر 19 سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4 رنز سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ امام الحق 64 اور حسن رضا 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ونزلیڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا سکی۔ ٹیٹرسال 53، فنچ 53 اور ہیگنز 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ظفر گوہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔
3 ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ،پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا
3 ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ،پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا
Aug 17, 2013