لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت نے 99 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس کے افسران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے، دونوں سروسز کے کل 16 افسران اس میں شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے محمد ہاشم ترین بلوچستان، نور علی کے پی کے، علی ممتاز زیدی سندھ، اکبر حسین درانی بلوچستان، اعجاز منیر پنجاب، سجاد یوسیفانی پنجاب، جمال ناصر فاٹا، مشتاق احمد شیخ اسلام آباد میں تعینات ہیں جبکہ پولیس سروس کے جن افسران کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے اس میں سید سجاد الطاف، حسنین اصغر، احمد لطیف، محمد اعظم خان، اظہر حمید کھوکھر، محسن حسن بٹ، انعام غنی اور اظہر رشید شامل ہیں۔ کورس 26 اگست سے ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج میں شروع ہوگا۔
99 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروس کے 16 افسران کے ناموں کی منظوری
Aug 17, 2013