اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم کی چھت ٹپکنے لگی

اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم کی چھت ٹپکنے لگی

Aug 17, 2013

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ کی عدم توجہی کے باعث بارش سے اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم کی چھت ٹپکنے لگی، انڈور ہال سے بارشی پانی نکالنے کے لئے کھلاڑی مےدان مےں آ گئے، بالٹیوں سے بارش کا پانی ہال سے باہر نکالا۔ طویل عرصہ سے عدم توجہی کے شکار اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس کی حالت زار کافی خستہ ہو چکی ہے، انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا عالم یہ ہے کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں کرائے گئے بےڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو بورڈ افسران کی موجودگی میں خستہ حال اور ٹپکتی چھت کے نیچے کھیلنا پڑا۔ کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ کئی بار انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی اور مجبوراً خستہ حال جمنیزیم میں کھیلنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض افسران کئی ماہ پہلے اعلیٰ حکام کو جمنیزیم کی خستہ حالت سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن تاحال اس کی بہتری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں