لاہور (سپورٹس رپورٹر)رخسانہ ارشد ویمنز ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام جشن آزادی ہاکی میچ فاطمہ جناح الیون نے جیت لیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے جشن آزادی ہاکی میچ کا انعقاد رخسانہ ارشد ویمن ہاکی اکیڈمی نے کیا ۔میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، دوسرے ہاف میں فاطمہ جناح الیون کی طرف سے سحرش نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ نمائشی میچ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہرزمان نے کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔