کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کا قانون 1979ءکے قانون کا چربہ ہے۔ فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ڈرامے نے دارلحکومت کو ہی نہیں پورے ملک کو یرغمال بنالیا تھا نوبت اب یہاں تک آ پہنچی کہ پولیس تک سیکیورٹی مانگ رہی ہے تو وہ عوام کو کیسے تحفط دے گی اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ دیا گیا ہے لیکن وہ 1979ءکے قانون کا ہی چربہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ -140 اے کے مطابق قانون ہو جو ایک موثر اور خودمختار نظام کی ترجمانی کرتا ہو۔
سندھ میں نیا بلدیاتی نظام 79ءکے قانون کاچربہ ہے: فاروق ستار
Aug 17, 2013