مصری عوام پر مظالم ڈھانے والے انجام یاد رکھیں: مجلس احرار

مصری عوام پر مظالم ڈھانے والے انجام یاد رکھیں: مجلس احرار

Aug 17, 2013

لاہور )خصوصی نامہ نگار( مجلس احرار ِ اسلام اور تحریک تحفظ ختم ِنبوت نے مصر میں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کے قتل ِ عام کو انسانیت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قانونی و دستوری حکومت کے ظالمانہ خاتمے کے بعد امریکی استعمار کی گماشتہ فوج اب تک ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے اور لاشوں کو جلا یا جا رھا ہے۔ مجلس احرار ِ اسلام کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہےمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احتجاجی بیانات میں کہاہے کہ ظلم کروانے والے اپنے عبرت ناک انجام پر بھی نظر رکھیں۔ اَخوان حکومت سے کفر و استبداد پر یشان تھا، لیکن حد ہو گئی ہے کہ جمہوری و دستوری طریقے سے بر سراقتدار آنے والی حکومت پر شب خون مارا گیا اور گاجر مولی کی طرح انسانوں کو کاٹا جا رھا ہے، اب عالمی ضمیر کہاں ہے اور جمہوریت کا راگ آلاپنے والے کیوں خاموش ہیں، انہوں نے کہامعلوم یہ ہوا کہ دنیا میں اسلامائزیشن عالم ِ کفر کو گوارا نہیں۔

مزیدخبریں