ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کا الیکٹرانیکلی سکروٹنی سسٹم لانے کا فیصلہ

Aug 17, 2014

اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کا الیکٹرانیکلی اسکروٹنی سسٹم (ای ایس ایس) تیار کرنے کے لیے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال) سے مدد مانگ لی۔ خصوصی ریسرچ اینڈ اینالسز سیل میں تعیناتی کے لیے 6افسران کے نام تجویز کردیئے  گئے ہیں۔ جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ایس آر ٹی او اسلام آباد عاصم ادریس، آئی آر اے او ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد خالد احمد خان،آئی آر اے او ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد عنصر مجید، آڈیٹر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد حارث اقبال، رضوان الرحمٰن اور آڈیٹر آر ٹی او اسلام آباد سعید الرحمٰن  شامل ہیں۔  اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال) سے بھی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا  جس میں انہیں کہا جائے گا کہ ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کا الیکٹرانیکلی اسکروٹنی سسٹم (ای ایس ایس) تیار کرنے کے لیے ڈیولپمنٹ ٹیم فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں