لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کیخلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 7 وکٹوں پر 385 رنز بنا لئے۔روٹ 92رنز پر کھیل رہے ہیں ۔میزبان ٹیم کو 237 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ 3 وکٹیں باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔