رانا ثناء کا لندن جانے کا پروگرام موخر سانحہ ماڈل ٹائون کے فیصلے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے 18 اگست کو لندن جانے کا اپنا پہلے سے طے شدہ پروگرام موخر کردیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ امارات ائر لائن کی پرواز ای کے 626 پر برطانیہ براستہ دوبئی جانے والے تھے تاہم سیشن عدالت سے سانحہ ماڈل ٹائون کے فیصلے کے بعد انہوں نے پہلے اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد وہ لندن جانے کے پروگرام کو ازسرنو مرتب کریں گے۔ دریں اثناء رانا ثنا اللہ نے کہا میں ملک میں ہوں کہیں نہیں جا رہا۔ اس حوالے سے کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا مخالفین کی پھیلائی ہوئی افواہیں اور پراپیگنڈہ قطعی طور پر بے بنیاد ہے، حالات کا بھرپور سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...