عوام کے ساتھ سڑک پر سونے کا عہد کرنے والے لوگ کہاں گئے، خواجہ آصف کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا پر انقلاب اور آزادی مارچ کیلئے ایک جنگ لڑی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پہنچ کر عمران خان کا مبینہ طور پر غائب ہونے اور بنی گالا چلے جانے کا ٹوئیٹر نے شدید نوٹس لیا۔ مزید تیل چھڑکنے کیلئے سرکردہ سیاستدان، اینکر، صحافی بھی میدان میں اترے۔ وزیر دفاع اور مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ کی کہ ’’وہ لوگ کہاں گئے جنہوں نے عوام کے ساتھ سڑک پر سونے کا عہد کیا تھا؟؟؟ ایک صحافی نے لکھا کہ ’’ایمپائر انگلی اٹھائیں تاکہ عمران خان بنی گالا جاسکیں‘‘۔ ٹوئیٹر پر صارفین نے میڈیا اور مارچ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، ’’ایسا ہی ہونا چاہئے اور یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ 25 سیٹوں والا سٹریٹ پاور شو کرسکتا ہے تو 125 والا بھی کرسکتا ہے‘‘۔ دوسری جانب آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں میں خطاب کے دوران نوازشریف یا گلو بٹ کا نام آتے ہی لوگ تھوڑا متحرک ہوتے تھے۔ منڈی بہاؤ الدین سے آنے والی خواتین کے ایک گروپ نے بتایا کہ انہیں طاہر القادری کے مطالبات کا علم نہیں ’’بس انکا حکم تھا‘‘۔ ابھی انہوں نے تین دن رکنے کا کہا ہے، اگر زیادہ کہا تو رک جائیں گے۔ ایک عمر رسیدہ خاتون جو اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھیں نے بتایا کہ پشاور سے آئی ہیں اور عمران خان کی خیبر پی کے میں کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...