اسلام آباد (بی بی سی) اسلام آباد میں آزادی مارچ کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو دھاندلی کرنے والوں نے ڈی ریل کیا ہے اور اب انھیں جانا پڑے گا۔ انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’نوازشریف یہ ملک تمہاری جاگیر نہیں ہے اور ہم یہاں سے خالی ہاتھ نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں لیکن اب شیر کے شکار کے لئے شکاری آ گیا ہے۔