ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) پی آئی اے کی حسن کارکر دگی کوئٹہ سے برا ستہ ژو ب، ڈی آئی خان ائرپورٹ آنے والی فلائٹ PK 688 نے ڈیرہ ائرپورٹ اترنے کی بجائے خواتین و مرد مسافروں کو گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچا دیا۔ ڈیرہ ائرپورٹ پر مسافروں کو لینے کیلئے آنے والے انکے عزیزواقارب کو دو گھنٹے بعد ائرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پشاور چلی گئی، اپنے مسافروں کا وہاں پر بندوبست کریں، فلائٹ ڈیرہ نہیں آسکتی۔ جب عزیزواقارب نے پشاور ائرپورٹ سے رابطہ کیا تو وہاں سے معلوم ہوا فلائٹ اسلام آباد چلی گئی جس پر عزیزواقار ب نے زبردست احتجاج کیا۔ پی آئی اے نے قانون کے مطابق مسافروں کی رہائش اور انکے گھرو ں تک پہنچانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔ مذکور ہ فلائٹ پر آنے والی بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار انیلا فیصل نے بتایا کہ اسلام آباد میں مسافروں کیلئے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وجہ سے گاڑیوں کا بندوبست نہیں تھا، ٹریفک اکثر مقام پر جام تھی، ہم 20 گھنٹے بعد ڈیرہ اپنے گھر پہنچے۔ پی آئی اے کا سلوک انتہائی ناروا تھا۔