نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) 2002ء کے گجرات فسادات کے ماسٹر مائنڈ اور انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے نو منتخب صدر امیت شاہ نے ہفتہ کے روز موجودہ صدر راج ناتھ سنگھ سے چارج لیکر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ بی جے پی کی نئی تنظیم سے موجودہ سیکرٹری جنرل اور اندرا گاندھی کے پوتے ورون گاندھی کو آئوٹ کر دیا گیا۔ امیت شاہ نے گزشتہ روز اجلاس میں پارٹی کے 11نائب صدور، 8 جنرل سیکرٹریوں کے ناموں کی منظوری دی۔ نائب صدور میں ایم اے نقوی نامی ایک مسلمان جبکہ عبدالرشید انصاری کو مینارٹی مورچہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے 6 ترجمانوں میں شاہنواز حسین اور ایم جے اکبر شامل ہیں۔