قادری کے مطالبے خیالی پلائو ہیں، ہم بلوچستان میں حکومت ختم نہیں کرینگے: حاصل بزنجو

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل پارٹی کے صدر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں حکومت ختم نہیں کریں گے، دھرنے میں طاہر القادری کے مطالبات خیالی پلائو ہے، انکا کیا علاج ہوسکتا ہے، ہم گورنر سے یہ نہیں کہیں گے کہ بلوچستان اسمبلی توڑ دیں۔ نیشنل پارٹی کا واضح طور پر موقف ہے کہ قومی صوبوں کو انتظامی طور پر تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ انتظامی صوبوں کی سب سے پہلے ہم مخالفت کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دھرنوں سے حکومت چلی جائے گی تو آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا قومی حکومت کے معیار کا اندازہ طاہر القادری کے ارد گرد کھڑے لوگوں سے خود لگایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...