مارچوں کے شرکاء کیلئے عارضی بیت الخلا کم پڑ گئے ‘کارکن گرین بیلٹ استعمال کرتے رہے، علاقے کے رہائشی پریشان

اسلام آباد  (آئی این پی+ ثناء نیوز) تحریک انصاف کی جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے بنائے جانے والے عارضی بیت الخلاء کم پڑ گئے، کارکن سپورٹس کمپلیکس اور گرین بیلٹ کو استعمال کرتے رہے۔ آبپارہ میں تحریک انصاف کے آزادی دھرنا میں تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنا کے شرکاء کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر عارضی بیت الخلاء بنائے گئے تھے۔ آزادی اور انقلابی مارچ آبپارہ اور گردو نواح کے رہائشیوں کے لئے عذاب بن گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی تعداد آبپارہ میں موجود ہے اسی طرح عوامی تحریک کے بھی ہزاروں کارکن بھی آبپارہ میں موجود ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لوگ بہت زیادہ ہیں اور نہ جانے کہاں کہاں سے لوگ آئے ہیں بچوں کو گھروں میں قید کر کے رکھا ہے آبپارہ اور گردو نواح کے رہائشیوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے ان آزادی اور انقلابی مارچ والے لو گوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...