شام 6 بجے آزادی مارچ میں 18 ہزار افراد، انقلاب مارچ میں25 ہزار تھے: محکمہ داخلہ

Aug 17, 2014

اسلام آباد ( نوائے وقت   رپورٹ) محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ شام 6 بجے عمران خان کے آزادی مارچ میں 18 ہزار افرا دتھے۔ سکیورٹی ادارے کے مطابق شام 6 بجے آزادی مارچ میں 25 ہزار افراد شریک تھے۔ پولیس کے مطابق20 ہزار افراد تھے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں30 ہزار افراد موجود تھے۔ سکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں 35 ہزار افراد تھے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق انقلاب مارچ میں شام چھ بجے 25 ہزار افراد تھے۔

مزیدخبریں