اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مارچ کے باعث تجارتی عمل متاثر ہونے سے معیشت کو 300 ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی انتشار سے گزشتہ 14 ماہ میں متعارف کرائی جانے والی اقتصادی اصلاحات کے اثر کو زائل کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بے یقینی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی معیشت پر سے اپنا اعتماد کھورہے ہیں۔ علاوہ ازیں آزادی اور انقلاب مارچ کی سکیورٹی پر یومیہ ایک کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں ، 10اگست سے اب تک 6کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، وزارت داخلہ نے 5 کروڑ 40 لاکھ کی مزید منظوری دیدی ۔یہ رقم پولیس اہلکاروں کے کھانے ، پانی ، ٹرانسپورٹ ، پٹرول اور کنٹینرز کے کرایوں پر خرچ کی جارہی ہے ۔