میرٹھ(آئی این پی) بھارتی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کی سپیشل ٹاسک فورس نے میرٹھ کے سبھاش بازار سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ۔ وہ بھارتی فوج کے حوالے سے تمام معلومات پاکستانی خفیہ اداروں کو فراہم کرتا رہا ۔