اسلام آباد(ثناء نیوز)تحریک انصاف کی قیادت رات آزادی مارچ کے شرکاء کے ساتھ نہ گزارنے پر وضاحتیں پیش کرتی رہی ۔ ہفتہ کی شام جب تین بجے تحریک انصاف کا دھرنا شروع ہوا تو قائدین جمعہ کی رات شدید بارش اور طوفان میں کارکنا ن کو کشمیر ہائی وے پر چھوڑ کر دوسرے مقامات پر رات گزارنے پر وضاحتیں پیش کرتے رہے ۔ واضح رہے عمران خان سمیت تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت شدید بارش میں کار کنان کو تنہا چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی جس پرکارکنان مایوس ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے ۔