اٹک حملے کا مقدمہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں درج کیا جائیگا وزیر داخلہ پنجاب کی سکیورٹی پر صرف 5 پولیس اہلکار تعینات تھے

Aug 17, 2015

راولپنڈی/ اسلام آباد (ایجنسیاں) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا مقدمہ اٹک کی بجائے کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کیا جائیگا۔ مقدمے میں پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت دفعات شامل کی جائیں گی۔ تھانہ سی ٹی ڈی کے روزنامچے میں مقدمے کے اندراج کی کارروائی روکدی گئی۔ مقدمہ ڈی ایس پی کی مدعیت میں درج کیا جائیگا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی چھ ٹیمیں اٹک میں شواہد جمع کر رہی ہیں۔ دوسری طرف یہ بات قابل ذکر ہے وزیر داخلہ پنجاب کی حفاظت پر صرف 5 اہلکار تعینات تھے۔ سکیورٹی خدشات کے باوجود وہاں کوئی واک تھرو گیٹ نصب نہیں تھا۔ گھر میں ہر عام و خاص بغیر تلاشی کے بآسانی آتا جاتا تھا۔

مزیدخبریں