کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا جسد خاکی دھماکے کے 6 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا 2 گھنٹے تک انکی آواز آتی رہی: عینی شاہدین

اٹک (آن لائن) امدادی ٹیموں کی مسلسل کوششوں کے بعد کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا جسد خاکی دھماکے کے چھ گھنٹے بعد نکالا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکہ ساڑھے دس بجے ہوا اور ان کے جسد خاکی کو سوا چار بجے نکالا گیا۔ حادثے کے دو گھنٹے تک ملبے کے نیچے سے ان کی آواز موصول ہورہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے جسد خاکی کی شناخت ان کے بھانجے سہراب خان نے سوا چار بجے کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...