اٹک حملے کی مذمت‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں: برطانیہ، یورپی یونین، ترکی

Aug 17, 2015

اسلام آباد (آئی این پی+ اے این این+ نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی طرف سے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اپنے بیان میں سانحہ اٹک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ترکی نے اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترک وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم دہشت گردی کی گھنائونی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی خودکش حملے میں ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو قابل تحسین سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں