بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات سے قبل کشیدگی کا ماحول بنانا چاہتا ہے تاکہ دوطرفہ مذاکرات پر بات نہ ہو سکے: ذرائع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات سے پہلے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے، وقفوں سے بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں پاک فوج بھی کارروائی کر رہی ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق بھارت 23اگست کو نئی دہلی میں سرتاج عزیز اور اجیت دیوول کی ملاقات سے پہلے خاص ماحول بنانا چاہتا ہے تاکہ بات چیت کے دوران کشیدگی غالب موضوع رہے، دوطرفہ مذاکرات شروع کرنے کی بات زیر غور لانے کی نوبت ہی نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...