لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے پولےٹکل اےڈوائزر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور آئے روز سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائزنگ سے جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے اور نااہل حکمران بھارت کے سامنے بھےگی بلی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے جو لمحہ فکریہ اور قابلِ مذمت ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مذمتی بےانات سے باہر نکلیں پاکستان 20کروڑ غےور عوام کا ملک ہے حکمران بھارت کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی کھلی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ سمےت دےگر بےن الاقوامی فورمز پر اس معاملے کو اٹھائےں اور قومی غےرت کا مظاہرہ کریں۔ حکمران دوستی اور امن کی آشا کے بہانے تراش کر قوم کو بےوقوف نہ بنائےں، پاکستان ایک ذمہ دار اےٹمی قوت ہے مگر اسے کو ئی طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کرے ےا اُس کے سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی کرے تو یہ ناقابلِ برداشت عمل ہے۔