جج طاہر نیازی کے قاتلوں کی گرفتاری سے پولیس پر شہریوں کا اعتماد بڑھے گا: چیف جسٹس ہائیکورٹ

راولپنڈی (آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر خان نیازی کے قاتلوں کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے پولیس افسروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی، ایس پی سکیورٹی ملک کرامت اور ایس ایچ او راولپنڈی ملک اللہ یار نے شرکت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیاز ی کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور جن ملزمان نے اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کیا ہے انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...