کراچی: تشدد کے واقعات ، حادثات7 افراد ہلاک، مقابلے میں4 دہشت گرد مارے گئے

کراچی (کرائم رپورٹر + صباح نیوز) ملیر میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران ملزموں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت زاہد، ناصر اور حبیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک ملزم الٰہی بخش عرف گڈو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ دریں اثناء غریب آباد انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم حاجی احمد محفوظ رہے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ گلستان جوہر میں پرفیوم چوک سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ ناظم آباد تین نمبر میں موٹر سائیکل سواروں کی ہوٹل پر فائرنگ سے ہوٹل مالک رشید کا 30 سالہ بیٹا ریحان اور ایک راہگیر سعید جاں بحق جبکہ گارڈ عمران شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا نتیجہ ہے۔ شاہ لطیف ٹائون میں نامعلوم افراد نے 35 سالہ شخص کو چھریاں مار کر قتل کردیا اور بوری بند نعش جمعہ بازار گرائونڈ میں پھینک دی۔ دوسری طرف سمندر میں نہاتے ہوئے منوڑہ کے قریب ایک خاندان کے 3 افراد بدرعالم، معظم اور طلحہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دیگر 4 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...