لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر برطانوی پولیس نے پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 سے دو مسافر لڑکیوں کواتار لیا، پھر انہیں کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرواز ٹیک آف کیلئے تیار تھی۔ ایک مسافر لڑکی کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی۔ دونوں نقاب میں تھیں اور ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق پولیس نے پی آئی اے کی کراچی آنیوالی پرواز سے اتارنے والی دونوں لڑکیوں کو انکے والدین نے گمشدہ رپورٹ کیا تھا۔
لندن: پی آئی اے کے طیارے سے 2 لڑکیوں کی گرفتاری اور رہائی
Aug 17, 2015