پاکستان چین اقتصادی راہداری حکمرانوں کے گلے پڑ جائے گی: اسد عمر

Aug 17, 2015

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ماہر اقتصادیات اسد عمر نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان شعلوں سے کھیل رہے ہیں۔ دھرنے کے دوران سول نافرمانی کا اعلان درست فیصلہ نہیں تھا۔ پاکستان چین اکنامک کوریڈور حکمرانوں کے گلے پڑ جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کہا کہنا تھا کہ رشتہ داروں اور دوستوں کے ذریعے چلایا جانے والا نظام کبھی ٹھیک نہیں ہو سکا۔ 1990 کے میاں نواز شریف بے تحاشا فیصلے کرتے تھے لیکن سوچتے بہت کم تھے۔ 2015 کے میاں نواز شریف سوچتے بے تحاشا ہیں لیکن فیصلے کوئی نہیں کرتے۔ اگر جرنیل آزادی مارچ کے اندر ملوث تھے تو یہ سیدھی سیدھی آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ تحقیقات کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر دے۔
اسد عمیر

مزیدخبریں