لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو سب سے زیادہ خیراتی کاموں میں حصہ لینے والے اتھلیٹس میں شامل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق آفریدی نے گزشتہ سال شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کے نام سے ادارہ قائم کیا تھا جو ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے۔ فہرست میں آفریدی کا بیسواں نمبر ہے۔ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا، ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے ایتھلیٹ جون سینا کا کا دوسرا جبکہ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔