30 کلو میٹر روڈ سائیکل ریس محمد ذیشان نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائےکلنگ اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام 30 کلو مےٹر روڈ سائےکل رےس محمد ذےشان نے جےت لی جبکہ عام سائےکل رےس مےں محمد ارسلان فاتح قرار پائے ۔ےوم آزادی رےس مےں 20 سائےکل سواروں نے حصہ لےا ۔ رےس مغلپورہ ڈاکخانے سے شروع ہو کر مغلپورہ نہر سے لال پل ، فتح گڑھ ، ہربنس پورہ اورجلوموڑ سے ہوتی ہوئی مغلپورہ کےنال پر اختتام پذےر ہوئی ، لاہور کے محمد ذےشان مقررہ فاصلہ 38 منٹ 6سکےنڈ مےں طے کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ رضوان گلزار نے دوسری اور شہباز علی نے تےسری پوزےشن حاصل کی ۔30 کلو مےٹر سام سائےکل رےس مےں 25 سائےکلسٹوں نے حصہ لےا اور اس رےس مےں پاک پتن کے محمد ارسلان نے مےدان مارا ، لاہور کے شہبازمسےح دوسرے اور فےصل آباد کے وحےد الحسن تےسرے نمبر پر رہے ۔ رےس کے اختتام پرمہمان خصوصی ذوےژنل سپرنٹنڈنٹ رےلوے محمد اسماعےل نے کامےاب کھلاڑےوں مےں انعامات تقسےم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...