لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان نے سیمی فائنل میںامریکہ کو دو صفر سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عباس شوکت اور اسرار احمد نے کامیابی حاصل کی ۔ پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پولینڈ میں جاری ہے۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دی۔قومی کھلاڑی احسان ایاز نے آسٹریلوی حریف ایلکس اوسولڈ کو گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ اور گیارہ پانچ جبکہ اسرار احمد نے ایلکس اوسٹیس کو گیارہ پانچ‘ گیارہ چھ اور گیارہ پانچ سے ڈھیر کیا۔ تینتیس منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔