کولمبو ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

کولمبو (سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں 288 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے تھے۔ کوشل سلوا نے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیتھن لیون نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکا کے 355 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 379 رنز بنائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...