ویمن ایشیا ہاکی کپ : پی ایچ ایف نے 60 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا

Aug 17, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چوتھے ویمن ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ میں 60 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب حال ہی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں سے کیا گیا ہے۔ کیمپ میں بلائی جانے والی کھلاڑیوں میں رضوانہ یاسین، روشانہ خان، فاخرہ تبسم، تہمینہ، سیدہ سعدیہ، عائشہ اور شماشاد بشیر ،کنول اعجاز، عشرت عباس، حرا فاطمہ، عاصمہ خان، مارینا انور، شانیل بابر ، نفیسہ انور، عائشہ بشیر، رزینہ، سونیاودیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں