ایف بی آرکے 5 افسروں کو تبادلوں کے بعد فوری ریلیو کر دیا گیا

Aug 17, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے5 افسروں کو تبادلہ کے بعد موجودہ مقام تعیناتی سے فوری ریلیو کر دیا۔ ان میں عرفان جاوید‘ ضیاء اﷲ شمس‘ کرم الہیٰ‘ محمد آصف‘ سعدیہ شیراز شامل ہے۔ ایف بی آر نے بعض افسروں کی جانب سے تبادلہ رکوانے کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے ریلیو کرنے کا حکم جاری کیا۔ کراچی میں تعینات اپریزر اسد علیم کی دو سالانہ ترقیاں روکنے کے حکم کو ختم کر دیا گیا۔ گریڈ 16 کے 4 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے۔ ان افسروں میں انسپکٹر حکیم محمد‘ انسپکٹر گل رحمان‘ انسپکٹر نجیب اﷲ خان اور انسپکٹر سعید خان شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے افسر محمد طارق مسعود نے چیف کمشنر آر ٹی او سکھر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزیدخبریں