عدالت عالیہ نے رجسٹرار ٹریڈ یونین پنجاب کو لیسکوکو 30دن میں ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کر دیا

لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو پیغام یونین کی درخواست پر رجسٹرار ٹریڈ یونین پنجاب نے لیسکو کمپنی میں سی بی اے کے تعین کیلئے ریفرنڈم قانون کے مطابق 30دن کے اندر کروانا لازمی تھا لیکن چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود لیسکو کمپنی میں ریفرنڈم نہ کروایا جا سکا جس پر لیسکو پیغام یونین نے عدالت عالیہ لاہورمیں رٹ دائر کی کہ اس سلسلہ میں رجسٹرار ٹریڈ یونین پنجاب کو ڈائریکشن جاری کی جائے۔ عدالت عالیہ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے لیسکو پیغام کی رٹ پر رجسٹرار ٹریڈ یونین پنجاب کو قانون کے مطابق 30دن کے اندر سی بی اے کے تعین کیلئے ریفرنڈم کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...