منگلا ڈیم میں 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک پانی ذخیرہ کر لیا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) منگلا ڈیم میںگزشتہ روزپانی 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک ذخیرہ کر لیا گیا۔منگلا ڈیم 1967 ء میں مکمل کیا گیا تھا۔ اُس وقت ڈیم میں 5.88 ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکتا تھا۔ بعدازاں اِس کمی کو پورا کرنے کیلئے منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ شروع کیا گیا جو دسمبر 2009 ء میں مکمل ہوا۔اب منگلا جھیل میںقابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 4.6ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 7.4 ملین ایکڑ فٹ ہوگئی ہے جس کے باعث ہر سال8 2.8 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔منگلا ڈیم، ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...