حیدر آباد: رینجرز کا جسقم کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ لٹریچر‘ جھنڈے اور دیگر مواد تحویل میں لے لیا

حیدرآباد(نامہ نگار) قاسم آباد میں جئے سندھ قومی محاذ کے میڈیا سینٹر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر لٹریچر‘ جھنڈے‘ لیپ ٹاپ اور دیگر مواد تحویل میں لے لیا جبکہ میڈیا سینٹر سے ملحقہ رہائشی فلیٹوں کی بھی تلاش لی گئی۔ جسقم کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ رینجرز کو اپنی حدوں میں رہنے کا پابند کرے بصورت دیگر پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن