بھارتی وزیرکا شاہانہ انداز، تقریب کے دوران گارڈ کو جوتے کے فیتے باندھنے کا حکم

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک بھارتی وزیر نے تقریب کے دوران گارڈ کو اپنے جوتے کے فیتے باندھنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر جوگیندر بہیرا نے گارڈ کو جوتے کے فیتے باندھنے کا حکم دیا۔ جبکہ اس مو قع پر بھارتی وزیر جوگیندر بہیرا کا کہنا تھا کہ میں وی آئی پی ہوں اور اپنے جوتے خود نہیں پہنوں گا، میں نے بھارت کا پرچم لہرایا ہے اس گارڈ نے نہیں جس پر گارڈ نے جوگیند بہیرا کے جوتوں کے فیتے باندھ دیئے۔

ای پیپر دی نیشن