اقراء یونیورسٹی کا ہاورڈ بزنس اسکول سے الحاق اچھا عمل ہے: محمد زبیر

کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اقرا ء یونیورسٹی نے ہمیشہ اپنے طالب علموں کے لئے سہو لیات کی فراہمی ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ جدت طرازی پر توجہ مر کوز رکھی ہے ۔ ہاورڈ اسکول سے الحاق بہت اچھا عمل ہے اس سے اقراء یونیورسٹی کے EMBAکے طالب علموں کو اس ملک میں رہتے ہوئے ہی ہاورڈ بز نس اسکول کی ڈگری ملے گی ۔ وہ EMBAلانچنگ کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے اس عرصے کے دوران متعدددشراکت داروں کے ذریعے بہت سے پرو گرام کا آ غاز کیا۔ یہ شرا کت داری بھی اس حقیقت کا مظہرہے کہ ادارے کی جانب سے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پرو جیکٹ سے وابستہ تمام افراد نے انتھک کاوشیں انجام دیں۔انہوں نے کہا کے گورنر کا عہدہ سنبھا لنے کے بعد سب سے پہلا دورہ میں نے جو کیا تھا وہ اقرا ء یو نیو رسٹی کاہی تھا یہ یو نیورسٹی گز شتہ 20سالوں سے اپنے کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقراء یو نیورسٹی الگ اور مستند بز نس اسکول ہے۔ڈین آف بزنس ایڈ منسٹریشن فیکلٹی ڈاکٹر شہر یار ملک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہHBX,Coreکا فلیگ شب کور س ہے جو کہ ملٹی ویک آن لائن پرو گرام پر مشتمل ہے اس پرو گرام کو بنیادی کارو باری تعلیم سکھا نے کے لئے مر تب کیا گیا ہے ا س شراکت داری کے تحت اقراء یونیورسٹی فال 2017سے آغاز ہو نے والے EMBAپروگرام کے طالبعلموں کو HBXکے مر تب کردہ ا ٓ ن لائن کو رسز آ فر کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن