لاہور (پ ر) غروب آفتاب کے بعد لاہور اوردیگرشہر وںمیں لوڈ شیڈنگ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی روک تھام ظاہری طور پر نظر نہیں آ رہی ہے۔ یہ بات ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی آرگنائزر کالم نگار جاوید یوسف نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ہر تیسرے دن پولیس افسروں کی طرف سے ہائی الرٹ کا نعرہ لگنے کے بعد ماتحت عملہ سڑکوں پر شہریوں سے کیا سلوک کرتا ہے اس سے افسران بے خبر ہیں۔