کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاءشاہد نے سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کمیٹی کے مقاصدمیں صوبے بھر کے اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا، مدیران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنااور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ پنجاب کمیٹی 33 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین رحمت علی رازی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کاظم خان مقرر کئے گئے ہیں۔