کرپٹ سیاستدانوں، بیورو کریٹس نے ملک قرضوں میں جکڑ دیا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

کراچی (خصوصی رپورٹ) نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں گزشتہ شب کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی محسن پاکستان اورنامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدید خان تھے۔اس موقع پرنظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے چیرمین میاں عبدالمجید، طارق سعود، ڈاکٹر منصور ڈار اور ڈاکٹر ایم اکرم کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدید خان نے کہا کہ میں ملک کےلئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جب کہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار بھٹو کے سر جاتا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں، بیورو کریٹس نے ملک قرضوں میں جکڑ دیا نظریہ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے چیرمین میاں عبدالمجید نے کہا کہ قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن