راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے قتل ،بارود برآمدگی اور پولےس مقابلہ سمےت دےگر مقدمات میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے بدھ کو عدالت نے تھانہ کلر سیداں میں درج قتل کے مقدمہ میںنامزد ملزمان اسرار بلا وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران اےک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا اور سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی ۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم عرفان کیس کی سماعت 17اگست، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم رمضان کے کیس کی سماعت 29اگست، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد ملزم طیب کیس کی سماعت 17اگست، تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول اور مذہبی ،منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہین طالبانی کیس کی سماعت 6ستمبر جب کہ تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمہ میںنامزد ملزمان اعتزاز خلیل وغیرہ کیس میں1 گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی ۔