کراچی (این این آئی)کراچی میں سٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے میڈیا کو بتایاکہ ملزمان یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجتے تھے۔منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ٗجن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان زکریا گروپ سے ہے۔گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائمز سے حاصل رقم سے کالعدم تنظیم کو فنڈز بھیجتے تھے۔ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کش حملہ آور کا بھائی ہے جو اپنے بھائی کے مارے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم کے بھائی نعیم اللہ نے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کیا تھا۔