ایرانی سرحد پر پھنسے تین ہزار میں سے 1500 زائرین کو کوئٹہ منتقل کر دیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ایران سے واپسی پر تقریباً 3000 زائرین تفتان میں پھنس گئے جس پر پاکستانی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً1500 زائرین کو کوئٹہ منتقل کر دیا ہے اور باقی تمام زائرین کو بھی جلد بحفاظت کوئٹہ منتقل کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا رپورٹ پر سکیورٹی اداروں نے بروقت کاوروائی کی اور زائرین کو بروقت امداد فراہم کر دی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران سے واپسی پر زائرین اکثر تفتان میں جمع ہوتے ہیں جن کو مشکل پیش آنے کی صورت میں سیکیورٹی ادارے کارروائی کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...