ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش ہے نہ عوام کے سوا کسی کا فیصلہ قبول: سعد رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سوا کوئی اور فیصلہ کرے ہمیں قبول نہیں۔ ہم نہیں چاہتے کھلاڑی عدالت سے نااہل ہو‘ عدالت کی جانب سے نااہل یا مارشل لاء سیاستدانوں کو عوام سے دور نہیں قریب کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی ٹرین کے لاہور پہنچنے پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کو افغانستان‘ یمن‘ مصر یا شام بننے دینگے نہ عالمی طاقتوں کا کھیل پاکستان میں چلنے دینگے۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ملک ووٹ کے ذریعے بنا ہے، سیاست میں جب ایک دوسرے کے چہروں کو کالا کریں گے تو بات بہت دور تک جائیگی۔ کل یہی لوگ روئیں گے کہ ہم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ سی پیک کراچی اور پشاور کو جوڑے گا اور فاصلے کم ہونگے۔ ملک صحیح سمت میں جا رہا تھا اور سرمایہ کاری آ رہی تھی لیکن رکاوٹ ڈال دی گئی۔ قوم خود دیکھے کہ پاکستان افراتفری اور انتشار کا متحمل ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن