راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر جنرل ضیاءالحق اور دیگر شہدائے بہاولپور کی 29 ویں برسی اور مرکزی اجتماعی دعا آج 17 اگست بروز جمعرات کو فیصل مسجد میں ہوگی، فیصل مسجد میںشہدائے بہاولپور کیلئے دعا 3 بجکر 50 منٹ ہوگی۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔ جنرل اختر عبدالرحمن کی آرمی قبرستان رےس کورس گراﺅنڈ اور بریگیڈئر صدیق سالک شہید ایچ ایٹ قبرستان میں فاتحہ خوانی ہوگی۔ جنرل ضیاءالحق شہید اور دیگر شہدائے بہاولپور کی 29 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ ملک بھر سے مسلم لیگ (ض) اور ضیاءشہید فاﺅنڈیشن کے کارکن شرکت کریں گے۔ سابق چیئرمےن جوائنٹ چےف آف سٹاف جنرل اختر عبدالرحمن کی 29 ویں برسی آج 17 اگست بروز جمعرات کو منائی جائیگی۔ آرمی قبرستان رےس کورس گراﺅنڈ مےںقرآن خوانی کی تقرےب اور انکی قبر پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی جائیگی۔