شاہ پور کانجراں میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بیوپاری زخمی، شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

لاہور، فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹا ئون شبریز کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر2لاکھ مالیت، سندر میں فاروق کے گھر سے 1لاکھ مالیت، رائیونڈ میں مبشر کے گھر سے1 لاکھ مالیت، ریس کورس میں واحد کے گھر سے1 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں عرفان محمود کی فیملی کو یرغمال بناکر 4لاکھ مالیت، باٹا پور کے علاقہ میں نعیم کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 7وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔چوروں نے ہنجر وال میں سے بشیر ،نواب ٹاؤن سے منیر ،ڈیفنس سے یاسرکی کاریں جبکہ مناواں میں سے اشتیاق، سول لائن میں قمر، گارڈن ٹائون میں اعجاز، راوی روڈ میں بابر، لوئر مال میں شفیق، ستوکتلہ سے ندیم ، راوی روڈ سے شفیق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ چوہنگ کے علاقہ شاہ پور کانجراں میں دو ڈاکوؤں نے قربانی کے جانوروں کے دو بیوپاریوں سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دو بیوپاریوں کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے دونوں بیوپاریوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ فیروز والہ سے وقائع نگار کے مطابق لاہور شرقپور روڈ کی آبادی دھول کے قریب ڈاکوؤں نے آئل ملز میں داخل ہوکر ملزمان فیصل امین کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے ڈاکوؤں نے اللہ نواز کے گھر میں داخل ہوکر تین لاکھ روپے کی رقم زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر رار ہو گئے چوروں نے سعید احمد کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے سامان چوری کرکے فرار ہو گئے چوروں نے کاشف علی کے گھر میں داخل ہوکر ہزاروں روپے کا سامان قیمتی چوری کرکے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...